اولاد کے لیے ماں کی محبت اور قربانی کا جذبہ


mother-and-childاعلٰی تعلیم میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ایک نوجوان نے ملک کی ایک بڑی نامور کمپنی میں ادارتی منصب کیلئے درخواست جمع کرائی اور اُسے ابتدائی طور پر اِس منصب کیلئے موزوں اُمیدوار قرار دیکر فائنل انٹرویو کیلیئے تاریخ دیدی گئی۔

انٹرویو والے دن کمپنی کے مُدیر (کمپنی کا سربراہ) نے نوجوان کی پروفائل کو غور سے دیکھا اور پڑھا، نوجوان اپنی ابتدائی تعلیم سے لے کر آخری مرحلے تک نا صرف کامیاب ہوتا رہا تھا بلکہ اپنے تعلیمی اداروں میں ہمیشہ نمایاں پوزیشن حاصل کرتا رہا تھا۔ اُسکی تعلیم کا یہ معیار آخر تک برقرار رہا تھا۔ مُدیر نے جوان سے پوچھا: تعلیم کے معاملے میں تمہیں کبھی کوئی مشکل یا کوئی ناکامی بھی پیش آئی، جسکا جواب نوجوان نے کبھی نہیں کہہ کر دیا۔

مُدیر نے پوچھا: یقینا یہ تمہارے والد ہونگے جنہوں نے تمہاری اِس مہنگی تعلیم کے اخراجات برداشت کیئے ہونگے؟
نوجوان نے کہا نہیں، میرے والد کا تو اُس وقت ہی انتقال ہو گیا تھا جب میں ابھی اپنی پہلی جماعت میں تھا۔ میرے تعلیم کے سارے اخراجات میری امی نے اُٹھائے ہیں۔

مُدیر نے پھر کہا؛ اچھا، تو پھر تمہاری امی کیا جاب کرتی ہیں ؟

نوجوان نے بتایا کہ میری امی لوگوں کے کپڑے دھوتی ہیں۔

مُدیر نے نوجوان سے کہا کہ مجھے اپنے ہاتھ تو دِکھاؤ۔ نوجوان نے ہاتھ اُسے تھمائے جو کہ اِنتہائی نرم و نازک اور نفیس تھے، ہاتھوں کی نزاکت سے تو شائبہ تک نہیں ہوتا تھا کہ نوجوان نے تعلیم کے علاوہ کبھی کوئی اور کام بھی کیا ہوگا۔ مُدیر نے نوجوان سے پوچھا: کیا تم نے کپڑے دھونے میں کبھی اپنی امی کے ہاتھ بٹائے ہیں؟

نوجوان نے انکار میں جواب دیتے ہوئے کہا: نہیں، کبھی نہیں، میری امی ہمیشہ مجھے اپنا سبق یاد کرنے کو کہا کرتی تھیں، اُنکا کہنا تھا کہ کپڑے وہ خود دھو لیں گی۔ میں زیادہ سے زیادہ کُتب کا مطالعہ کرتا تھا، اور پھر میری امی جتنی تیزی اور پُھرتی سے کپڑے دھوتی تھیں میں تو اُتنی تیزی سے دھو بھی نہیں سکتا تھا۔

مُدیر نے نوجوان سے کہا؛ برخوردار، میری ایک شرط ہے کہ تم آج گھر جا کر اپنی امی کے ہاتھ دھوؤ اور کل دوبارہ میرے پاس واپس آؤ تو میں طے کرونگا کہ تمہیں کام پر رکھا جائے کہ نہیں۔

نوجوان کو یہ شرط کُچھ عجیب تو ضرور لگی مگر کام ملنے کے اطمئنان اور خوشی نے اُسے جلد سے جلد گھر جانے پر مجبور کردیا۔ گھر جا کر نوجوان نے اپنی ماں کو سارا قصہ کہہ سُنایا اور ساتھ ہی اُسے جلدی سے ہاتھ دھلوانے کو کہا۔ آخر نوکری کا ملنا اس شرط سے جُڑا ہوا تھا۔

نوجوان کی ماں نے خوشی تو محسوس کی، مگر ساتھ ہی اُسے یہ شرط عجیب بھی لگ رہی تھی۔ ذہن میں طرح طرح کے وسوسے اور خیالات آ رہے تھے کہ آخر نوکری کیلئے یہ کِس قسم کی شرط تھی؟ مگر اِس سب کے باوجود اُس نے اپنے ہاتھ بیٹے کی طرف بڑھا دیئے۔

نوجوان نے آہستگی سے ماں کے ہاتھ دھونا شروع کیئے، کرخت ہاتھ صاف بتا رہے تھے کہ اِنہوں نے بہت مشقت کی تھی۔ نوجوان کی آنکھو سے آنسو رواں ہو گئے۔ آج پہلی بار اُسے اپنی ماں کے ہاتھوں سے اُس طویل محنت کا ندازہ ہو رہا تھا جو اُس نے اپنےاِس بیٹے کی تعلیم اور بہتر مُستقبل کیلئے کی تھی۔

ہاتھ انتہائی کُھردے تو تھے ہی اور ساتھ ہی بہت سی گانٹھیں بھی پڑی ہوئی تھیں۔ آج نوجوان کو پہلی بار محسوس ہو رہا تھا کہ یہ کھردرا پن اگر اُسکی تعلیم کی قیمت چُکاتے چُکاتے ہوا تھا تو گانٹھیں اُسکی ڈگریوں کی قیمت کے طور پر پڑی تھیں۔ نوجوان ہاتھ دھونے سے فراغت پا کر خاموش سے اُٹھا اور ماں کے رکھے ہوئے باقی کپڑے دھونے لگ گیا۔ وہ رات اُس نے ماں کے ساتھ باتیں کرتے گُزاری، تھوڑے سے کپڑے دھونے سے اُسکا جسم تھکن سے شل ہو گیا تھا۔ سارا سارا دن بغیر کوئی شکوہ زبان پر لائے کپڑے دھونے والی ماں سے باتیں کرنا آج اُسے بہت اچھا لگ رہا تھا، دِل تھا کہ کسی طرح بھی باتوں سے بھر نہیں پا رہا تھا۔

دوسرے دِن اُٹھ کر نوجوان دوبارہ اُس کمپنی کے دفتر گیا، مُدیر نے اُسے اپنے کمرے میں ہی بُلا لیا۔ نوجوان کے چہرے سے اگر جگ راتے کی جھلک نُمایاں تھی تو آنکھوں میں تیرتی ہوئی نمی کسی ندامت اور افسردگی کی کہانی سُنا رہی تھی۔
مُدیر نے نوجوان سے پوچھا، کل گھر جا کر تُم نے کیا کیا تھا؟

نوجوان نے مختصرا کہا کہ کل میں نے گھر جا کر اپنی امی کے ہاتھ دھوئے تھے اور پھر اُس کے باقی بچے ہوئے کپڑے بھی دھوئے تھے۔ مُدیر نے کہا میں تمہارے محسوسات کو پوری سچائی اور دیانتداری کے ساتھ سُننا چاہتا ہوں۔

نوجوان نے کہا: کل مُجھے لفظ قُربانی کے حقیقی معانی معلوم ہوئے۔ اگر میری امی اور اُسکی قُربانیاں ناں ہوتیں تو میں آج اِس تعلیمی مقام پر ہرگز فائز نہ ہوتا۔ دوسرا میں نے وہی کام کر کے اپنے اندر اُس سخت اور کٹھن محنت کی قدر و قیمت کا احساس پیدا کیا جو میری ماں کرتی رہی تھی اور مُجھے حقیقت میں اُسکی محنت اور مشقت کی قدر کا اندازہ ہوا۔ تیسرا مُجھے خاندان کی افادیت اور قدر کا علم ہوا۔ مُدیر نے نوجوان کو بتایا کہ وہ اپنی کمپنی میں موجود ادارتی منصب کیلئے ایک ایسے شخص کی تلاش تھا جو دوسروں کی مدد کا جذبہ رکھنے والا ہو، دوسرے کا اِحساس کرنے والا ہو اور صرف مال کا حصول ہی اُسکا مطمعِ نظر نہ ہو۔ نوجوان تمہیں مبارک ہو، میں تمہیں اِس منصب کیلئے منتخب کرتا ہوں۔

اور کہتے ہیں کہ نوجوان نے اُس کمپنی میں بہت محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ کام کیا، دوسروں کی محنت کی قدر اور احساس کرتا تھا، سب کو ساتھ لیکر چلنا اور سارے کام مِل جُل کر ایک فریق کی حیثیت سے انجام دینا اُسکا وطیرہ تھا، اور پِھر اُس کمپنی نے بھی بہت ترقی کی۔ یقینن ہمارے والدین ہمارے لیے اس قدر محنت ہی کرتے ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں ان کی خدمت کرنے کی توفیق اور موقع دے۔ آمین

فیس بک سے ایک اقتباس

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

4 Responses to اولاد کے لیے ماں کی محبت اور قربانی کا جذبہ

  1. munir ahmed says:

    Great post Yasir Bahi
    Thanks for sharing

  2. Muhammad Javed says:

    Great

  3. Rubina says:

    Yasir bhai very nice written, m happy to read this & hope all young generations would be honourable to their mother,
    Thanks for sharing.

  4. ماں باپ کی اہمیت

    • قٰالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم: ثَلَاثَۃ مِنَ الذُّنُوب تَعَجَّلُ عُقُوبَتُھٰا وَ لٰاتوَخِّرُ اِلی الٰآخِرَۃِ عُقُوقُ الوَالِدَین وَ البَغیِ عَلیٰ النَّاسِ وَ کُفرُ الِاحسٰان ۔
    تین گناہ ایسے ہیں جن کی سزا دنیا ہی میں فوراَ مل جاتی ہے خدا اس کوقیامت پر نہیں چھوڑتا ۔۱۔والدین کی نا فرمانی اور ان کو اذیت دینا ۔۲۔لوگوں پر ظلم وستم کرنا ۔۳۔لوگوں کے احسان اور نیکیوں کو بھلا دینا( امالی شیخ ظوسی /ج ۲/ص۱۳ )

    • قٰالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم: فِی رِضیَ اللّٰہِ فِی رِضیَ الوٰالِدَینِ وَ سَخَطُہُ فِی سَخَطِھِمٰا
    ماں باپ کی خوشنودی میں خداوند عالم کی خشنودی ہے اور ماں باپ کی ناراضگی میں خدا کی ناراضگی ہے(مستدرک ،ج۲،ص۷۲۶)

    • قٰالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم: نَظَرُ الوَلَدُ اِلیٰ وٰالِدَیہِ حُبّاً لَھُمٰا عِبٰادَۃ
    فرزند کا محبت آمیز نگاہوں سے ماں باپ کو دیکھنا عبادت ہے(تحف العقول،ص۴۶)

    • عَنِ البٰاقِرِ عَلَیہِ السَّلاٰم قٰالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلِہِ مَن اَعظَمُ حَقّاً عَلَی الرَّجُلِ؟ قٰالَ: وٰالِدٰاہُ
    امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا: کہ رسول خدا سے پوچھا گیا: کس کا حق انسان کی گردن پر سب سے زیادہ ہے؟ فرمایا: ماں ، باپ کا (مشکوٰۃ الانوار،ص۸۱۵)

    • قٰالَ الصّٰادِقُ عَلَیہِ السَّلاٰم: بَرُّوا آبٰائَکُم تَبَرَّکُم اَبنٰائُکُم
    اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرو تاکہ تمہارے فرزند بھی اس اچھی سنت پر عمل کرتے ہوئے تمہارے ساتھ نیکی کریں(بحار،ج۱۷،ص۴۸۱)

    • قٰالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم: ثَلاٰثَۃ لَیسَ لِاَحَدٍ فِیھِنَّ رُخصَۃ : الوَفٰائُ لَمُسلِمٍ کٰانَ اَو کٰافِرٍ، وَ بِرُّ الوٰالِدَینِ مُسلِمَینِ کٰانٰا اَو کٰافِرَینِ وَ اَدٰائُ الاَمٰانَۃِ لِمُسلِمٍ کٰانَ اَو کٰافِرٍ
    رسول خدا نے فرمایا: تین چیزیں ایسی ہیں جن میں کسی بھی صورت میں انحراف جائز نہیں ہے :
    ۱۔ عہد و پیمان پورا کرنا چاہئے کافر کے ساتھ ہو یا مسلمان کے ساتھ
    ۲۔ ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنا چاہئے مسلمان ہوںیا کافر
    ۳۔ امانت ادا کرنا چاہئے مسلمان کی ہو یا کافر کی(مجموعہ والرام،ج۲،ص۱۲۱)

    • قال الامام صادق علیہ السلام عُقُوقُ الوٰالِدَینِ مِنَ الکَبٰائِرِ
    حضرت امام صادق علیہ السلام فرما تے ہےں: ماں باپ کو اذیت پہچاناگناہ کبیرہ میں شمار کیا جاتاہے

    • قال الامام علی علیہ السلام بِرُّ الوٰالِدَینِ اَکبَرُ فَرِیضَۃٍ
    حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنا سب سے بڑا فریضہ ہے

    • قال الامام علی علیہ السلام اَلجَنَّۃُ تَحتَ اَقدٰامِ الاُمَّھٰات
    حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: جنت تمھاری ماؤں کے پیروں کے نیچے ہے

Leave a comment